نظام اور فرد واحد
دنیا میں قبرستان ایسے انسانوں سے بھرے پڑے ہیں.جن کا خیال تھا کہ یہ دنیا ان کےعلاوہ نہیں چل سکتی.مگرافسوس وہ سب اسی زمین میں دفن ہیں اور کاینات رواں دواں ہیں. یہی حال کچھ پاکستان میں ہماری لاڈلی سیاسی پارٹی مسلم لیگ نواز کا بھی ہیں.جن کا خیال ہیں کہ کوئی اگران کی پارٹی کے سربرا پرانگلی بھی اٹھا دے تو ہماری لاڈلی گورنمنٹ کوغیرسیاسی قوتوں سے خطرہ لاحق ھو جاتا ہیں.اور وفاقی وزاره میز لگا کر ٹی وی پر جہموریت کوخطرہ ہیں کے راگ لاپنا شروع کردیتے ہیں.شاید پاکستان میں گنگا الٹی بہتی ہیں.اورنظام کو کسی ایک فرد کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہیں اور آخروہ واحد فرد نظام کو ہی لے ڈوبتاہیں .ایسا پاکستان کی تاریخ میں کہی بار ہو چکا ہیں.وہ چاھےپاکستان پیپلز پارٹی میں ذولفقارعلی بھٹو ہوں، بے نظیر ھو یا نوازشریف.قصورکسی ایک فرد کا ہوتا ہیں اور خمیازہ نظام کو اٹھانا پڑتا ہیں .اور پاکستان میں جہموری نظام کی کمزوری کی یہی وجہ ہیں.ہر بار قصوروار کوئی ہوتا ہیں اور متاثرنظام ہوتا ہیں مگروہ فرد جو ذمہ دارہوتا ہیں کبھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتا.اس کی ایک واضح مشال آج کی پاکستانی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ہیں.وہ قانون اورعوام کی نظر میں اپنے صادق اورامین ہونے کا اعتماد کھو چکے ہیں .لیکن با ضد ہیں کہ عوام نے ان کو بھاری ووٹ سے منتخب کیا تھا .تو جناب وہ بھی آپ کی بدیانتی تھی جو آپ نے الیکشن کمیش سے چھپا کر رکھی اور سال ٢٠١٦ میں ایک غیر ملکی نیوز میں سامنے آئی.مسلم لیگ نواز میں سیاسی سوج بھوج کا فقدان لگ رہا ہیں جو نواز شریف کو فرد کی بجا ہے نظام سمجھ رہے ہیں. جو کہ ان کی سیاست سی نا آشنا ہونے کی ایک واضح دلیل ہیں.جب کہ آج سے پانچ سال پہلے پاکستانی پیپلز پارٹی نے سیاسی عقلمندی سے کام لیتے ہوۓ سپریم کورٹ کے حکم پر اپنا ایک سربراہ تبدیل کرکے جہموری نظام کو مَفلوج ہونے بچایا تھا.اور جہموری نظام کے تسلسل کو جاری رکھنے کی مثال قایم کی.یہ دنیا ایک نظام کے تحت چل رہی ہیں اور انسان اسی نظام میں اپنا حصہ ڈال کر نظام کامیاب بنا رہا ہیں.
0 comments:
Post a Comment